MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ

1 538

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر متاثرین کے لیے امدادی سامان پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔امدادی سامان میں نکاسی آب کے لیے پمپ، ٹینٹ، کمبل اور راشن بیگ شامل ہیں۔

- Advertisement -

این ڈی ایم اے صوبائی حکام اور پی ڈی ایم اے بلوچستان سے مسلسل رابطے میں ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر آرمی اور ایف سی کے دستے پہلے سے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

اس حوالے سے چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر متاثرین کے لیے امدادی سامان پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد / کراچی(مسائل نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر محکموں کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.