MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں بارشوں برفباری سے حادثات میں 13 افراد جاں بحق

0 477

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور / پشاور(ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور برفباری سے حادثات و واقعات میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔دیربالا کے علاقے شیرینگل ڈوگدرہ کے گاو¿ں مینہ ڈوگ میں برفباری کی باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے

- Advertisement -

جاں بحق افراد میں ماں اور 4 بچے شامل ہیں۔قصور میں بھی مختلف مقامات پر بارش کی وجہ سے چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ ایک واقعے میں چھت گرنے سے 8 بھینسیں ملبے کے نیچے دب گئیں۔کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاو¿ں ہلڑکے پیمار میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ ان میں 75 سالہ برکت اور 45 سالہ یعقوب شامل ہیں۔

ادھر گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر بارش کے باعث گھر کی بوسیدہ چھت گرگئی۔ حادثے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ اور والد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ اسما اور 8 سالہ اقرا شامل ہیں جبکہ زخمی 3 سالہ عصمت اللہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.