اداکارہ صبا فیصل کا بیٹے اور بہوسے تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان
لاہور(مسائل نیوز) معروف اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کہا کہ میں نے اپنے گھر کے نجی معاملات کا یوں کبھی تذکرہ نہیں کیا تاہم اب مجبورا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگ مجھے نیہا کی سوشل میڈیا پوسٹ پر گالیاں دے رہے ہیں، میں نے تو بہت خوبصورت زندگی گزاری ہے۔
جب کسی خاندان میں نیہا جیسی منفی عورت آ جاتی ہے تو گھر ٹوٹتے ہیں، میں پچھلے چار سال سے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں۔میں یہ بھی سوچتی رہی کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ زندگی کیسے گزارے گا۔اداکارہ نے کہا زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی لیکن آپ لوگ اس ویڈیو سے اندازہ لگا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا بس اتنا کہوں گی میرا نیہا سے کوئی تعلق واسطہ نہیں۔
بیٹے نے اسی کے ساتھ رہنا ہے اس لیے اس سے بھی میرا، میری بیٹی اور شوہر کا کوئی تعلق نہیں۔صبا فیصل نے کہا بہت سے سوشل میڈیا پیجز نے نیہا کی پوسٹس شئیر کیں لیکن میں اور میری بیٹی اس لیے خاموش رہے کہ ہم کچھ بھی بولتے ہیں تو بات وائرل ہو جاتی ہے۔اگر میں باتوں کی گہرائی میں گئی تو لوگ تھو تھو کریں گے اس میں صرف یہ ہی کہہ رہی ہوں۔
- Advertisement -
۔
خیال رہے کہ سلمان فیصل اور نیہا ملک نے تین سال قبل شادی کی تھی اور گذشتہ سال صبا فیصل کی جانب سے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے ہمراہ بہو کے بغیر تصویر شیئر کیے جانے پر یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ ان کی بہو کی طلاق ہوگئی۔ صبا فیصل نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بیٹی سعدیہ فیصل، بیٹے سلمان اور ارسلان سمیت شوہر کے ہمراہ سمیت دیگر اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں مگر ان تصاویر میں ان کی بہو دکھائی نہیں دی تھی۔
تصاویر میں سلمان فیصل کی بیوی کی غیر موجودگی پر مداحوں نے صبا فیصل پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ڈراموں کی طرح حقیقی زندگی کی بھی ولن قرار دیتے ہوئے کمنٹس کیے کہ نیہا ملک کی طلاق ہوگئی۔ اگرچہ لوگوں کے نامناسب کمنٹس پر صبا فیصل نے جوابات بھی دیے تھے، تاہم زیادہ تر لوگوں نے دعوے کیے کہ سلمان فیصل کی بہن اور اس کی والدہ نے ان کی طلاق کروائی، کیوں کہ ان سے نیہا ملک کی محبت کی شادی برداشت نہیں ہوئی۔لوگوں کی سخت تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر بھی چہ مگوئیاں پھیل گئیں کہ سلمان فیصل اور نیہا ملک کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور ان کی طلاق کی خبریں بھی ہیں۔ تاہم سلمان فیصل نے بھی ایسی خبروں پر وضاحت دی اور دعویٰ کیا کہ ان کی طلاق نہیں ہوئی۔
[…] نیوز)سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بہو نیہا ملک پر سنگین الزامات عائد کرنے کے بعد ایک […]