غلط پالیسیوں کے باعث بلوچستان احتجاجستان و ماتمستان بن گیاہے،ثناءبلوچ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے کہاہے کہ جو غلط بیج جام کمال نے بویا ہے آج بلوچستان کے عوام وہ غربت ،تعلیمی ،محرومی ،صحت کی تباہی کی صورت میں بھگت رہے ہیں غلط پالیسیوں کے باعث بلوچستان احتجاجستان و ماتمستان بن گیا،ایف ڈبلیو او بلوچستان کے کاروباری قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی عمل کا حصہ بنے۔
- Advertisement -
شہدائے کوہ سلیمان کی قربانیوں کو صد سلام جنہوں نے آمریت کیخلاف اور بلوچ وطن کی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ثناءبلوچ نے جام کمال کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ساڑھے 3 سال میں جو تباہی بربادی والی حکمرانی کی یہ سب اسکا نتیجہ ہے- آپ کی غلط پالیسیوں کے باعث بلوچستان احتجاجستان و ماتمستان بن گیا- ہم گوادر ،لسبیلہ سمیت سب کیساتھ ہیں جو غلط بیج آپ نے بویا آج بلوچستان کے عوام وہ غربت ،تعلیمی ،محرومی
،صحت کی تباہی کی صورت میں بھگت رہے ہیں-ثناءبلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے کاروباری قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی عمل کا حصہ بنے-کابینہ کا فیصلہ صوبہ میں کاروبار میں پراہوٹ سیکٹر کی حوصلہ شکنی کا باعث بنے گا- فیصلہ پرنظر ثانی کی ضرورت ہے- اسمبلی میں زیربحث لائیںگے ۔انہوں نے کہاکہ شہدائے کوہ سلیمان کی قربانیوں کو صد سلام جنہوں نے آمریت کیخلاف اور بلوچ وطن کی دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا انہوں نے گلوبل ٹیچرز کو مستقل آرڈرز ملنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ آپ بلوچستان کے محرومی کے شکار بچوں کو پڑھائیںگے ،ہم آپ کے ساتھ ہیں۔