MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بہترین ریورس سوئنگ وسیم اکرم کی حارث رؤف کی بولنگ کی تعریف

1 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی ہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے اہم ترین میچ میں بنگلا دیش نے

- Advertisement -

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستانی ٹیم نے 19ویں اوورز میں ہدف حاصل کر کے میچ میں کامیابی حاصل کرلی ۔پاکستانی بولرز نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو بڑا ہدف دینے سے روکا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف نے 21 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی، شاداب خان نے دو جبکہ افتخار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر پاکستانی فاسٹ بولر زکی تعریف کی۔وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کے لیے ٹوئٹ میں لکھا ’رائز آف دی فالکن‘ جبکہ حارث رؤف کے لیے لکھا کہ ریورس سوئنگ اپنے بہترین پر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ رواں ماہ ان کے نکاح کی تقریب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.