MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مستونگ، نجی بنک پر مسلح افراد کا دھاوا، 15 لاکھ 60 ہزار روپے لے اڑے

0 53

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ (مسائل نیوز )مستونگ بازار میں کوئٹہ روڈ پر واقع الائیڈ بینک پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول کر گن پوائنٹ پر بینک عملے سے نقدی لوٹ لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی تعداد 6 سے 8 تھی اور انہوں نے 15 لاکھ 60 ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے۔ڈکیتی کے دوران بازار میں عوام اور تاجروں میں بھاگ دوڑ مچ گئی اور دکانیں بند ہو گئیں۔ واقعے کے بعد بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے بازار کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.