MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی

0 108

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔

اعزاز ڈگری وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔

- Advertisement -

یہ اعزازی ڈگری ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پیش کی۔

اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی انتظامیہ، طلباء و طالبات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملکہ پہانگ نے تقریب سے خطاب بھی کیا، جس میں دونوں شخصیات نے تعلیم، قیادت اور مسلم دنیا کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.