MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تازہ آڈیو لیک نے عمران خان کی منافقت کا پردہ فاش کر دیا ہے

0 313

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ تازہ آڈیو لیک نے عمران خان کی منافقت کا پردہ فاش کردیا ہے، عوام کو اخلاقیات کا درس دینے والا خود ہارس ٹریڈنگ جیسے غیراخلاقی فعل میں ملوث نکلا، ریاست مخالف اقدامات نیازی کو اعلیٰ عہدے کیلئے ان فٹ کردیتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کی مکارانہ فطرت کا آئے روز بھرم کھل رہا ہے۔
نیازی کے ریاست مخالف اقدامات اسے اعلیٰ عہدے کے لیے نااہل بنا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف اقدامات عمران نیازی کو اعلیٰ عہدے کیلئے ان فٹ کردیتے ہیں۔ تازہ آڈیو لیکس نے عمران خان کی منافقت کا پردہ فاش کردیا ہے، عوام کو اخلاقیات کا درس دینے والا خود ہارس ٹریڈنگ جیسے غیراخلاقی فعل میں ملوث نکلا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نئی آڈیو ایک اور تھپڑ ہے،بس محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

آڈیو میں عمران خان ارکان اسمبلی کو خریدنے کی چال چل رہے ہیں۔عمران خان کا وطیرہ ہے اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگیں۔جس دن عمران خان گرفتار ہوگا اس دن انصاف ہو گا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کیخلاف باتیں کرنے والے عمران خان کی اپنی آڈیو سامنے آچکی۔عمران خان نے ایسا کھیل کھیلا کہ معاشرے کو بگاڑ کر رکھ دیا۔ عمران خان چار سال تک ملکی معیشت اور خارجہ امور سے کھیلتے رہے۔
عمران خان کو ملک سے کوئی سروکار نہیں اسکو اپنی انا عزیز ہے،انہوں وزارت عظمٰی کے حلف سے غداری کی ہے۔عمران خان روز جھوٹ بول کر ہمیں تھکا دیتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کو شدیدنقصان پہنچایا۔اپنی انا،ہیروں،اقتداراور ہوس کا غلام دوسروں کو غلام کہہ رہا ہے۔یہ ان لوگوں کیلئے لمحہ فکریہ جو عمران خان کی بات سنتے ہیں۔بلوچستان کے الیکشن میں خرید وفروخت کی گئی،عمران خان ملک کو دیوالیہ کر نے کے ہدف کے قریب پہنچ چکا تھا جو مکمل نہیں ہوا۔اس نے ملک میں افراتفری پھیلائی اور معاشرہ کا چہرہ تباہ کر دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.