MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گدھو ں کو ایکسپورٹ نہ کیا جائے اداکارہ مشعال خان کی حکومت سے اپیل

0 917

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مشعل خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ گدھوں اور کتوں کو کسی بھی ملک کو برآمد نہ کیا جائے۔سوشل میڈیا صارفین ان دنوں حکومت پاکستان کی جانب سے چین کو گدھے اور کتے برآمد کئے جانے کی خبروں پر ردّ عمل دے رہے ہیں۔
جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین اس اقدام سے خوش نظر آ رہے ہیں وہیں کئی صارفین تعجب کا بھی شکار ہیں کہ چین کو گدھوں اور کتوں میں اتنی دلچسپی کیوں ہے۔وہیں اداکارہ مشعل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں حکومت سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ اس اقدام پر عملی درآمد نہ کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.