MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

روٹی کے 100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کھائیں، چائے میں چینی کے 100 دانوں میں سے 9 دانے کم ڈالیں، علی امین گنڈا پور

1 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مظفرآباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر برائے امورکشمیرعلی امین گنڈا پور نے عوام کو مہنگائی سے بچنے کیلئے انوکھا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ عوام چینی اور روٹی کم استعمال کریں،روٹی کے100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کھائیں، چائے میں چینی کے100 دانوں میں سے 9 دانے کم ڈالیں، 9 فیصد مہنگائی کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے ا?زاد کشمیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو مہنگائی سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، چینی بہت مہنگی ہے، عوام کو چاہیے روٹی اور چینی کم استعمال

- Advertisement -

کریں۔ روٹی کے 100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کردیں، اگرچائے میں چینی کے سو دانے ڈالتے ہیں تو نو دانے کم ڈالیں، عمران خان قرضے سے لے کر مصنوعی چیزیں سستی نہیں کر رہا۔پاکستان میں 9 فیصد مہنگائی کچھ نہیں ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نوازشریف اور ا?صف علی زرداری نے عوام کے اربوں ڈالرز لوٹے جس کہ وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے،عمران خان قرضوں کے پیسے سے مصنوعی چیزیں سستی نہیں کر رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے اسلحہ لانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر تم مارو گے تو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.