MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی سالگرہ تقاریب 14اگست سے شروع ہونگی

2 292

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (APRNS)کے مرکزی ترجمان کمال عبدالجمیل نے کہا ہے کہ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی سالگرہ تقاریب 14اگست کو اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں منعقد کی جائینگی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی بانی صدر جی ایم جٹ سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔ انہوں نے کہا تمام صوبوں، اضلاع اور ڈویژن کی سطح پر بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صحافتی برادری کے علاوہ سیاسی راہنماء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیام سے لیکر آج تک آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی نے بانی صدر جی ایم جٹ کی قیادت میں ریجنل اور لوکل اخبارات کی ایک توانا آواز بن چکی ہے، صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] بھر کے مقامی اخبارات کی ملک گیر رجسٹرڈ ایسوسی ایشن ” آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی® APRNS “کے قیام کے تین سال مکمل ہونے پر بانی صدر […]

  2. […] سالانہ انتخابات میں پائینئر پینل کی تاریخی کامیابی پر آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS کے صدر جی ایم جٹ مرکزی کابینہ اور ممبران […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.