MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے’ پرویز الٰہی

0 300

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریارنے ملاقات کی ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلیم بریار اور صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ووٹ کو

- Advertisement -

عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے،پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی،عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم اے کی منفی سیاست کو دفن کر دیا ۔انہوںنے کہا کہ سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں،آپ سب میری ٹیم ہیں، مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جلد سیالکوٹ کا دورہ کروں گا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا ہے کہ خان صاحب سیاست کشمیر بیچ کر یا اسرائیل سے فنڈنگ لے کر نہیں کرنی،قوم کوممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا مکمل جواب چاہیے۔اپنے بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ عمران نیازی صاحب جتنی حکمت عملیاں بنانی ہے بنا لو اب کوئی بیانیہ کارگر ثابت نہیں ہو گا،اداروں اور شخصیات پر چڑھائی کرنے سے آپ اب بچ نہیں سکتے، عمران نیازی کے لئے توشہ خانہ ریفرنس ممنوعہ فنڈنگ کیس سے بڑا مسئلہ بننے جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملک جب بھی استحکام کی طرف جانا شروع ہوتا ہے ،فتنہ خان فساد کی تیاری شروع کر دیتا ہے،جشن آزادی کو نیازی شو بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،وفاقی حکومت سیاسی گھس بیٹھیوں کو انجام تک پہنچائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.