MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محمد حفیظ ایشیاء کپ ، دورہ نیدرلینڈز سے ڈراپ کیے گئے حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے

1 383

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ ایشیاکپ اور نیدرلینڈز کے خلاف سیریز میں ڈراپ کیے گئے حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان محمد حفیظ نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حسن علی کو سالوں سے جانتا ہوں، کیریئر کے بعض مراحل ایسے آتے ہیں جب کھلاڑی پرفارم نہیں کرپا رہا ہوتا لیکن اسے کچھ وقت آرام دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے حسن علی کو غیر ضروری میچز کھلائے جس میں انہیں آرام دیا جاسکتا تھا لیکن ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ بولر کو ہر میچ کھلایا، جس کے لیے وہ ذہنی طور پر تیار نہیں تھے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ میرے خیال میں ٹیم سے ڈراپ ہونے پر حسن علی کو مثبت پہلو میں سوچنا چاہیے اور اس وقت کو وہ اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں۔
3-4 ہفتے کا آرام انہیں کم بیک کرنے میں مدد دے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ حسن علی 2016ء سے اب تک 21 ٹیسٹ، 60 ون ڈے انٹرنیشنل اور 49 ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب 77، 91 اور 60 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ قبل ازیں پی سی بی نے دورہ نیدلینڈ اور ایشیاء کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں تجربہ کار بلے باز شعیب ملک اور حسن علی کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارت کو کرکٹ کی دنیا کا لاڈلہ کہہ دیا۔ ایک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.