انتخاب یا انقلاب! کارکنان اب آخری مرحلے کی تیاری کریں، فواد چودھری
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ انتخاب یا انقلاب! کارکنان اب آخری مرحلے کی تیاری کریں، امپورٹڈ حکومت کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے ،پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے، لیکن عوام بھاگنے نہیں دے گی، تیرہ اگست تمام پاکستان عمران خان کے ہمقدم پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہو گا اور اپنے قائد عمران خان کا اآئندہ کا لائحہ عمل سنے گا۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں انتخاب یا انقلاب!اس سے قبل فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے وزارت اطلاعات نے میری خصوصی ہدایت پر قومی ترانہ کو نئے میوزک آلات پر ری ریکارڈ کرنے کا پراجیکٹ مکمل کر لیا ہے۔14 اگست کو اس قومی ترانہ کا اجرائ ہو گا۔ پاکستان کی پچھتر ویں سالگرہ کے زیادہ تر پروگرام اس حکومت نے منسوخ کر دئیے ہیں۔
[…] وزیر اطلاعات اور سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو” کسی پولیس […]