MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کی بری کارکردگی نے ملک کو معاشی طور پر اندھیروں میں ڈال دیا

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی بری کارکردگی نے ملک کو معاشی طور پر اندھیروں میں ڈال دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، ن لیگ انتقام اور نفرت کی سیاست کے بجائے عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک سیکیورٹی پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی،اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قومی بیانیے کی ترویج کے حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات کا کردار بہت اہم ہے، ریاست کی طرف سے مؤثر بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا ہے کہ کہ سی پیک کو قومی معیشت میں کلیدی اہمیت حاصل ہے، سوشل میڈیا پہ ملک دشمن نظریات کا مقابلہ مضبوط متبادل بیانیے سے ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سیاسی قیادت کو ملکر بلوچستان کی محرومی دور کرنے کے لئے قدم اٹھانے ہیں۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خراب کارکردگی نے ملک کو تنہا اور معاشی طور پر اندھیروں میں ڈال دیا ہے۔
چند روز قبل وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی،قانون اپنا راستہ خود بنائےگا،نیب کو نیب گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم قانون کو شفاف طریقے سے کام کرنے دیں گے،اگر کوئی بدعنوانی یا بے ضابطگی ہے تو قانون 2جمع2چار کی طرح کام کرے گا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کی طرح انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہم کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے قانون کو اپنا راستہ لینے دیا جائے گا۔ ہم اگر عمران خان کی طرح انتقامی سیاست کی راہ پر چلیں گے تو ہم بھی ملزم ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پر بنائے جانے والے کیسز میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی تمام گرفتار لوگ ایک ایک کر کے رہا ہوئے اور عدالتیں ضمانت پر یہ کہنے پر مجبور ہوئیں کہ کرپشن نہیں ہوئی۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار جانے کے بعد نفسیاتی ہوچکے ہیں وہ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.