MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہیومن رائٹس واچ نے عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اقدام کو آئینی بغاوت قرار دیدیا

0 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے وزیراعظم عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اقدام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئینی بغاوت قرار دیدیا۔ رپورٹس کے مطابق عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنے کے بجائے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اقدام پاکستانی شہریوں کو اپنی حکومت کے انتخاب کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام نے پاکستان کو سنگین آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے۔واضح رہے

- Advertisement -

کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اتوار کے روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا۔قرارداد مسترد ہونے کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب میں صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہا جس کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.