مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر
لاہور(مسائل نیوز)مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ایک اور درخواست دائرکردی گئی۔مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہیکہ عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، اس لیے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتی ہیں، انہیں خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے الفاظ کا چنا درست نہیں کیا۔
[…] مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی خاتون کو غیر سیاسی نہیں ہونا چاہیے […]