MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محکمہ ایری گیشن بلوچستان نے کوئٹہ میں ایری گیشن کے نالوں پر تجاوزات اور قابضین کے خلاف آپریشن کے دوران متعددتجاوزات کو ختم کردیا

0 486

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) محکمہ ایری گیشن بلوچستان نے کوئٹہ میں ایری گیشن کے نالوں پر تجاوزات اور قابضین کے خلاف آپریشن کے دوران متعددتجاوزات کو ختم کردیا۔محکمہ ایری گیشن کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اے ون سٹی، ہزارہ ٹاون، کرخسہ اوردیگر نواحی علاقوں میں محکمہ ایری گیشن کے زیر کنٹرول نالوں پر تجاوزات اور قابضین کے خلاف بھر پور آپریشن شروع کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران محکمہ ایری گیشن کی زمین کو واگزارا کرلیا گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں واقع نالوں پر قابضین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی تجاوزات ختم کردیں بصورت دیگر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ایری گیشن نالوں پرقائم تجاوزات اورقابضین کے خلاف آپریشن جاری رکھے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.