MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا علیم خان سے رابطہ علیم خان کی 3 روز میں 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی اور 10 صوبائی وزراء سے ملاقاتیں

0 295

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان سے رابطہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی تین روز میں 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوئیں، ان 40 ارکان میں 10 صوبائی وزراء بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی منظر نامہ واضح ہونے تک علیم خان سے ملاقات کرنے والے تمام ارکان کے ناموں کو پوشیدہ رکھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان آج ترین گروپ سے

- Advertisement -

ملنے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ بھی جائیں گے، علیم خان اور جہانگیر خان ترین آج سے مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنائیں گے۔ذرائع کے مطابق علیم خان اور جہانگیر ترین تحریک انصاف کے تمام گروپس کو اکٹھا کر کے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.