MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبے تمام زیر تعمیر قومی شاہراہوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،گورنر بلوچستان

0 261

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کی شاندار کارکردگی کا ایک بڑا ثبوت یہ ہے کہ بلوچستان میں قومی شاہراہوں کا جال بچھانے, عوام کو آرام دہ سفر کی سہولیات فراہم کرنے اور کشادہ سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے.

- Advertisement -

گورنر بلوچستان نے تمام متعلقہ ذمہ دار اداروں پر زور دیا کہ کوئٹہ تا ژوب قومی شاہراہ کی بروقت تکمیل بالخصوص خانوزئی کے قریب زیر تعمیر بائی پاس پر علاقے کے عوام کے تحفظات کو جلد دور کرنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جائیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں سینیٹر منظور خان کاکڑ اور ممبر این ایچ اے شاہد احسان اللہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ صوبے تمام زیر تعمیر قومی شاہراہوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنائیں.شاہراہوں کی تعمیر سے نہ صرف فاصلے کم ہوجاتے ہیں بلکہ مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے حوالے سے محفوظ سفر کی سہولیات بھی میسر آجاتی ہیں. انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں کمی لانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.