MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لتا منگیشکرکی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

0 507

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) برصغیرکی مشہورگلوکارہ لتا منگیشکرکی آخری رسومات ممبئی میں سرکاری اعزازکے ساتھ ادا کردی گئیں۔لتا منگیشکرکی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی کے شیواجی پارک میں ادا کی گئیں۔کئی دہائیوں تک بالی وڈ کی ہیروئینزکی کئی نسلوں کواپنی آواز دینے والی لتا منگیشکرکی آخری رسومات میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی،

- Advertisement -

بالی وڈ اسٹارشاہ رخ خان، عامر خان، رنبیرکپور،ودیا بالن سمیت دیگربالی وڈ اسٹارزنے شرکت کی اورلتا کوخراج عقیدت پیش کیا۔لتا منگیشکرکے ہزاروں پرستاربھی شیوا جی پارک کے باہرموجود تھے۔ اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

لتا کوریاست مہاراشٹرکی جانب سے گارڈ آف آنرپیش کیا گیا جس کے بعد لتا منگیشکرکے بھتیجے نے ان کی آخری رسومات ادا کیں۔لتا منگیشکرکے انتقال پربھارت میں سرکاری سطح پر روز کا سوگ منایا جارہا ہے اورقومی پرچم سرنگوں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.