صوبائی حکومت معاملات طے کرنے میں غیر سنجیدہ ہے،ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ (ویب ڈیسک)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے حکومت بلوچستان کومطالبات کے حل کیلئے 12جنوری تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرو کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے صوبائی حکومت معاملات طے کرنے میں غیر سنجیدہ ہے اس لئے ینگ ڈاکٹرز کے تمام چیپٹرز کوملا کر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پرغورکیاجارہاہے
- Advertisement -
حکومت کو معاملات طے کرنے کیلئے منگل تک کا وقت، مسائل کی سنوائی، اور مطالبات کے حق میں 12 جنوری بروز بدھ کو احتجاجا ریڈزون کا رخ کریں گے، وزیر اعلی ہاوس کا گھیرا کیا جائے گاگزشتہ روزینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ ایک پریس رلیز میں بتایا ہے
کہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا مکمل فقدان ہے، ہسپتالوں میں ادوایات ہے نہ ہی آپریشن تھیٹر میں انسٹرومنٹ، سول ہسپتال کیلئے ایم آر آئی مشین کی خریداری تاحال ممکن نہ ہوسکی، سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا حکومتی پلان چکنا چور ہو کہ رہیئے گا، ہیلتھ کیئر کمیشن کے نام پر ڈاکٹرو کی تزلیل کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، پچھلے چار مہینوں سے احتجاج پر بیٹھے ہیں،