MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آج اور کل کراچی کا موسم کتنا سرد رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

0 59

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 50 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ آج مختلف سمتوں سے 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع ہیں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں اگر درجہ حرارت کی بات کی جائے تو شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ جب کے کل کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 13.4 گری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک جبکہ رات اور صبح میں سرد رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.