شہداءکی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائینگی،نور محمد دمڑ
کوئٹہ ( ویب ڈیسک) بی اے پی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سیاچن میں پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پاک فوج کے دو جانباز آفیسران کی شہادت پرانتہائی دکھ اور افسوس ہوا حادثے میں پاک فوج کے جانباز آفیسران کی شہادت پر پوری قوم آپسردہ ہے ہیلی کاپٹر حادثہ شہید ہونے والے پاک فوج کے دونوں پائلٹ میجر راجہ ذیشان اور میجر عرفان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے
- Advertisement -
ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹوں کے لئے بلندی درجات کی دعاکی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سیاچن میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا گرکر تباہ ہو نے سے ملک کے دو جان باز شہید ہوئے جوکہ ملک قوم کےلئے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اپنے بیان میں سیاچن میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداءپائلٹ میجر راجہ ذیشان اور میجر عرفان کے لواحقین کےلئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائے