MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپوزیشن کو قومی سلامتی کے امورپر سیاست نہیں کرنی چاہیے، علی محمد خان

1 308

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کو قومی سلامتی کے امورپر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کے اجلاس سے قبل وہ غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ۔ صحافی نے سوال کیاکہ اپوزیشن کے بغیر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا کیا مزہ آئے گا۔

- Advertisement -

علی محمد خان نے کہاکہ اپوزیشن کو قومی سلامتی کے امور پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ قومی سلامتی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے، اپوزیشن کو آنا چاہیے تھا۔

وزیرمملکت نے کہاکہ کیا وجہ ہے اپوزیشن عسکری قیادت کی بریفنگ میں شریک ہوتی ہے اور آ پ کی بریفنگ کا بائیکاٹ کرتی ہے۔ علی محمد خان نے کہاکہ اپوزیشن پھر ووٹ کوعزت دینے کی باتیں کیوں کرتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.