صدر مملکت کے خطاب کے دوران ایوان میں صرف 37 ارکان موجود
سلام آباد (مسائل نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔صدر مملکت کے خطاب کے دوران ایوان میں صرف 37 ارکان موجود ہیں۔ سینیٹر مشتاق احمد، عبدالاکبر چترالی، محسن داوڑ اسپیکر ڈائس کے سامنے زمین پر بیٹھ گئے۔صدر کے خطاب کے دوران صرف 10 ارکان نشستوں پر موجود ہیں۔ایوان میں علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے ارکان مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔
صدرِ مملکت عارف علوی کے خطاب کے دوران حکومتی بینچز تقریبا خالی نظر آئے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا حکومت نے بائیکاٹ کیا اور اراکین ایوان سے باہر چلے گئے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔
پی ٹی آئی نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ۔
- Advertisement -
پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان نے پارٹی کے سینیٹر کو اسمبلی ہال میں جانے سے روک دیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ارکان کو آگاہ کر دیا۔تحریک انصاف کا کوئی سینیٹر مشترکہ اجلاس میں نہیں جائے گا۔خیال رہے کہ صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے لازمی خطاب 14 اگست کو قومی اسمبلی کے آخری پارلیمانی سال کے آغاز کے باوجود اب تک نہ ہوسکا۔
آئین کے آرٹیکل 56(3) میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے ہر عام انتخابات کے بعد پہلے اجلاس کے آغاز پر اور ہر سال کے پہلے اجلاس کے آغاز پر صدر ایک ساتھ دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے اور پارلیمنٹ کو اس کی طلبی کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایوان صدر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ متعلقہ عملے نے خطاب کا مسودہ پہلے ہی تیار کرلیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ماضی کی روش کے مطابق انہوں نے تمام وزارتوں کو خطوط بھیجے تھے جن میں صدر کو گزشتہ پارلیمانی سال کی کارکردگی سے آگاہ کرنے کا کہا گیا تھا اور تقریر تمام وزارتوں سے ان پٹ حاصل کرنے کے بعد تیار کی گئی ہے۔صدر عارف علوی اس سے قبل ماضی کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مبینہ طور پر پی ٹی آئی حکومت کے تحت ریکارڈ تعداد میں آرڈیننس جاری کرکے پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کے الزام میں شدید تنقید کا نشانہ بنے تھے۔
[…] میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسیم شہزاد کا کہنا ہے کہ یہ سیاست ہے کوئی لُڈو کا کھیل نہیں۔سیاست […]