پاک فوج ہمارا سرمایہ افتخار ہے اور دفاع وطن کیلئے ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،یوسف کریم بھنگر
ڈھاڈر(مسائل نیوز)ایس ایس پی کچھی میر محمد یوسف کریم بھنگر نے 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر ضلع کے پولیس آفیسران اور سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارا سرمایہ افتخار ہے اور دفاع وطن کیلئے ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے جب بھی ضرورت ہوئی اپنا خون دیکر ملک کا دفاع کیا ہے اور دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے ہیں، شہداء کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے۔انہوں نے پاک فوج اور تمام سیکورٹی فورسز کے قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تاابد قائم اور دائم رہنے کیلئے بنا ہے اور ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے مادر وطن کا دفاع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک طویل جدوجہد اور بڑی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے جن کی بدولت آج ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے جی رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ملک و قوم کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کیلئے دن رات محنت کریں اور پاکستان کا معیار بلند رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آپس کی اختلافات، تفرقے اور نفرتوں سے گریز کرکے ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنائیں۔ایس ایس پی کچھی میر یوسف کریم بھنگر نے کہا کہ پولیس،پاک فوج ودیگر سیکیورٹی اداروں کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے پاکستان کی
سالمیت اور استحکام کیلئے ملک دشمن عناصر کیخلاف اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرتے ہوئے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنایا،اور ہمارے کل کیلئے آج کو قربان کیاانہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے بہادر شہریوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتاہوں،جنہوں نے اپنی پولیس،مسلح افواج ودیگر سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ دہشتگردوں، ملک دشمن عناصراور جرائم پیشہ لوگوں کیخلاف جدوجہد اور قربانیوں کی تاریخ رقم کی