MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابر اعظم قومی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں : محمد نواز

0 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) ایشیاء کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد نواز نے کپتان بابر اعظم کو ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دے دیا۔ بھارت کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد دبئی میں کی گئی پریس کانفرنس میں محمد نواز کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جب بیٹنگ پر جا رہا تھا تو کپتان نے کہا تھا کہ لیگ اسپنر کو تیز کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے پہلا میچ بھی کافی کلوز رہا، ہمارا فوکس جیت پر ہے، ہم اسی پر عمل کرتے رہیں گے، میں نے سوچا ہوا تھا جو بال ملے گی اسے ہٹ کروں گا، پریشر میں کھیلنے سے مجھے بہت فائدہ ہواہے، محمد رضوان کے ساتھ ڈسکس کیا تھا کہ میچ آخر تک لے جانا ہے۔ قومی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ بولنگ کے دوران کوشش کرتا ہوں کہ شروع کے اوور میں گیند کو ٹرن کروں اور لائن اور لینتھ پر گیند کروں۔ محمد نواز نے پلیئر آف دی میچ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ٹوئٹ میں لکھا کہ انھیں ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.