MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈکیتی کی انوکھی واردات، مسلح ملزمان فارم ہاؤس سے لہسن کے تھیلے چھین کر فرار

0 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) ڈکیتی کی انوکھی واردات، مسلح ملزمان فارم ہاؤس سے لہسن کے تھیلے چھین کر فرار۔ پولیس کے مطابق ملزمان لہسن سے بھرے تھیلے لے کر فرار ہوگئے،و اردات کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ موقع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی: راولپنڈی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کے دوران مسلح ملزمان مقامی فارم ملازم سے لہسن کے تھیلے چھین کر فرارہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان لہسن سے بھرے تھیلے لے کر فرار ہوگئے،و اردات کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ موقع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق تھانہ چونترہ کی حدود میں فارم کا ملازم خالد لہسن کے تھیلے تیار کررہا تھا، اسی دوران مسلح ملزمان نے لہسن سے بھرے تھیلے چھیننے کی کوشش کی جس پر مزاحمت کے دوران مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے فارم کے ملازم کو زخمی کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لہسن کی ڈکیتی میں مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ملازم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.