MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فوج کی قیادت کو سیاست میں الجھانا انتہائی نا مناسب عمل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

0 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) فوج کی قیادت کو سیاست میں الجھانا انتہائی نا مناسب عمل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاک فوج اس ملک کے تحفظ اور سلامتی کی ضامن ہے،فوج کی قیادت کو سیاست میں الجھانا انتہائی نا مناسب عمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاک فوج اس ملک کے تحفظ اور سلامتی کی ضامن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاک فوج اس ملک کے تحفظ اور سلامتی کی ضامن ہے،فوج کی قیادت کو سیاست میں الجھانا انتہائی نا مناسب عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ کی تقرری کے آئینی طور پر طے شدہ طریقہ کار کو متنازعہ بنانے کی کوشش کسی طور ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.