MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مخالف تھا، ثناء بلوچ اپنی تقریر میں خود کو حکومت سے دور دکھا رہے ہیں، نصیب اللہ مری

1 373

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے ثنا بلوچ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ثناء بلوچ اپنی تقریر میں خود کو حکومت سے دور دکھا رہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ہم سے زیادہ حکومت اور وزیر اعلیٰ کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈزون کے باہر بیٹھے خواتین کا مطالبہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا تھا جس کا بذات خود میں حق میں نہیں تھا اس کے باوجود ہم وزیراعلیٰ کے پاس گئے اور جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا، زیارت واقعہ میں جس شخص کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا وہ زندہ نکلا اور اس نے آکر کہا کہ وہ ایران میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مطالبات سے متعلق ہم نے لاء ڈپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کیا ہے، 15دنوں میں انکے مطالبات منظور ہوجائینگے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے بلوچ ہاؤس خاران میں بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.