پریس کلب پر احتجاج کرنیوالوں کو سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی ہوتی ہے، نور محمد دمڑ
کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی نور محمد دمڑ نے کہا کہ بلوچستان میں ایک ٹرینڈ بن گیا ہے کہ مطالبات جائز ہو یا نہ لوگ پریس کلب کے سامنے احتجاج پر بیٹھ جاتے ہیں جنہیں سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پریس کلب کے سامنے بیٹھے تمام مظاہرین کے پاس گیا ہوں ریڈ زون کے باہر دھرنے میں بیٹھے افراد سے حکومتی وفد نے مذاکرات کئے انکے مطالبے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد دھرنے پر بیٹھے لوگ اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے اور سپریم کورٹ کی سطح پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا جو بلوچستان حکومت کے دائرہ اختیا ر میں نہیں۔
- Advertisement -