MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شعیب اختر چھٹی سرجری کیلئے آسٹریلیا میںموجود ہسپتال سے مداحوں کو خصوصی پیغام جاری کردیا

0 325

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر گھٹنوں کی سرجری کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس نے ویڈیو پیغام میں اپنی سرجری کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔ایک منٹ کے ویڈیو پیغام میں شعیب اخترکا کہنا تھا کہ دونوں گھٹنوں کی سرجری کے لیے جارہا ہوں۔

- Advertisement -

مداحوں سے دعائوں کی درخواست کی اپیل کرتا ہوں، اس سے پہلے پانچ سرجریز ہوچکی ہیں، امید ہے کہ یہ آخری سرجری ثابت ہوگی اس تکلیف سے گزرنا ہی ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سرجری 8 گھنٹوںتک جاری رہے گی جس کے بعد دو سے تین ہفتوں صحتیاب ہونے میں لگیں گے، سابق فاسٹ بولرسرجری کے لیے اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.