اینکر عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف درخواست چیف جسٹس اطہر من اللہ کے واضح ریمارکس
اسلام آباد (مسائل نیوز)سینئر صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی ، دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے
- Advertisement -
کہا ہے کہ یہ گرفتاری پنجاب کی حدودسے ہوئی ، معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، ہم اس معاملے پر کوئی آبزرویشن نہیں دے سکتے ، لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے، یاد رہے کہ سینئر صحافی عمران ریاض کو گزشتہ شب اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عمران ریاض خان کو رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لے کر روانہ ہوئی۔ عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا اور ان کی گرفتاری کے وقت پندرہ ایس ایچ اوز موجود تھے۔عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے سینئر صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ عمران ریا ض خان کے ساتھ پشاور کے صحافی بھی موجود تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ موبائل پر میرے ساتھ رابطے میں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا واضح حکم ہے عمران ریاض کو گرفتارنہیں کیا جاسکتاعمران ریاض کی گرفتاری کی ٹوئٹ بھی کی جس کو ٹوئٹرنے ہٹا دیا۔عمران ریاض کے وکیل نے بتایا کہ سینئر صحافی کی گرفتاری پر توہین عدالت کی کارروائی کریں گے یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ہے اجازت کے بغیر کسی صحافی کو گرفتارنہیں کیا جائے گا۔وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض خان کے خلاف اب تک 30 سے زائد جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں ان تمام ایف آئی آر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ گئے عدالت نے ضمانت دی۔
[…] آباد(مسائل نیوز) چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اگر کوئی […]