آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہو گیا
اسلام آباد (مسائل نیوز) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،رواں ہفتے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے،زرمبالہ کے ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری کے قریب ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پیشگی اہداف حاصل کیے گئے،آئی ایم ایف کو چار بار ایم آئی ایف پی کے اہداف پر مطمئن کیا گیا،پاکستان نے آئی ایم ایف کے دئیے گئے تمام اہداف پر پیشرفت کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں اور اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط کا امکان ہے،تمام معاشی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت کی طرف جا رہے ہیں۔
پاکستان مخالف عناصر دیوالیہ ہونے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں،ملک دیوالیہ ہونے کی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔ اسحاق ڈار نےہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے اور تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر ادا کی جائیں گی،غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات دینا شروع کر دی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہ آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا، کم آمدن والوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، عمران خان معیشت پر خاموش رہیں یا افلاطونوں کے ساتھ ملکرمناظرہ کرلیں، عمران خان کے ٹویٹ سے ملک کو نقصان ہوتا ہے، ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ عمران خان اپنا ماضی کا ریکارڈ دیکھیں،عمران خان کے وزیر خزانہ ڈیفالٹ ڈیفالٹ کی رٹ لگاتے ہیں۔اللہ کے فضل سے نہ دیوالیہ ہوئے نہ ہوں گے۔اتحادی حکومت نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔ ملک ڈیفالٹ ہونے کی سوچ رکھنے والے اپنے مفاد رکھتے ہیں،عمران خان کو اپنے اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرے،ڈیفالٹ کی باتیں کرنے سے اسٹاک مارکیٹ پر اثر پڑتا ہے۔