MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کے خاندان پر تنقید نہیں ہوسکتی! پی ٹی آئی کا مشعال یوسفزئی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

0 8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی رہنما سلمان اکرم راجاہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف بیان بازی کو پارٹی پالیسی کے خلاف قرار دیتے ہوئے سینیٹر مشعال یوسفزئی کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی پر تنقید پارٹی کی پالیسی کے خلاف ہے اور ان کی بہنوں پر جملے کسنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو اپنی بات چیت میں ضبط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور عمران خان کی فیملی پر تنقید کرنے والے افراد کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مشال یوسفزئی کے خلاف سخت کارروائی 8 فروری کے بعد کی جائے گی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے اور اس کے جواب میں مناسب ایکشن لیا جائے گا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ سہیل آفریدی کے ساتھ قانونی طور پر کھڑے ہیں اور جس طرح وہ وزیراعلیٰ بنے سب کے سامنے ہے۔

مشعال یوسفزئی کا موقف

- Advertisement -

پی ٹی آئی کی سینیٹر مشال یوسفزئی نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ نے عمران خان کی صحت پر تشویش کے باعث اڈیالہ کے باہر دھرنا دیا تھا۔ ان کے مطابق، عمران خان کی فیملی نے سلمان اکرم راجہ سے رابطہ کر کے دھرنا ختم کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن اراکین پارلیمنٹ نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا۔

مشعال یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کے تحت انہوں نے سلمان اکرم راجہ کی ہدایات پر عمل کیا، اور اگر وہ اپنی مرضی سے عمل کرتے تو صبح تک دھرنا جاری رہتا۔ دھرنا ختم کرنے کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ پر عائد ہوتی ہے۔

سینیٹر مشعال یوسفزئی نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بیانات اور ویڈیوز مصنوعی ذہانت سے تیار کیے گئے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ علیمہ خان کو میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں اور اب صرف نورین نیازی میڈیا پر پارٹی کا موقف پیش کریں گی۔

مشعال یوسفزئی نے کہا کہ ماضی میں بھی ان سے منسوب اسکرین شاٹس اور بیانات جعلی ثابت ہو چکے ہیں جن کی تصدیق خود عمران خان نے کی تھی۔ انکے مطابق حالیہ بیان بھی اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے اور اصل توجہ عمران خان کی صحت اور شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں کی ان تک رسائی پر ہونی چاہیے۔

پارٹی کے اندر کھلی بیان بازی اور اختلافات نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے اندرونی تنازعات کو اجاگر کر دیا ہے جس پر سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.