ایک اور چھٹی کا اعلان ہوگیا! جانیں 7 فروری کو تعطیل کا نوٹیفکیشن کیوں جاری کیا گیا
جامشورو(مسائل نیوز)جامشورو کی ضلعی انتظامیہ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر تمام تعلیمی اداروں کو 7 فروری کے لیے بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی چوہدری کے مطابق سہون میں شروع ہونے والی تین روزہ عرس کی تقریبات میں پاکستان بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔
لعل شہباز قلندر عرس کے سلسلے میں سہون شریف میں تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو رہا ہے جس میں شرکت کیلئے پاکستان بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔ زائرین کی سہولت کے لیے پاکستان ریلویز نے سہون شریف تک تین خصوصی ٹرینوں کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔
- Advertisement -
ریلوے حکام کے مطابق، پہلی خصوصی ٹرین فیصل آباد سے بدھ کے روز روانہ ہوئی، دوسری ٹرین لاہور سے بدھ ہی کو چلائی گئی، جبکہ تیسری ٹرین 5 فروری (آج) لاہور سے روانہ کی گئی۔ ان ٹرینوں کا مقصد زائرین کو عرس کی تقریبات کے دوران محفوظ، آرام دہ اور پرسکون سفر فراہم کرنا ہے۔
ریلوے حکام نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کو یقینی بنایا جائے اور مسافروں کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کا سفر خوشگوار اور محفوظ ہو۔