MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وہاب ریاض کو وزارت چھوڑنے کا مشورہ

1 190

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں ہونے والے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے آخری اوور میں چھ گیندوں پر چھ چھکے مارے اور سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین نے انھیں اس وزرات سے ہی مستعفی ہونے کا مشورہ دے ڈالا جس کا ابھی تک انہوں نے حلف نہیں اٹھایا ہے ۔ سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں وہاب ریاض نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹنگ انتہائی شاندار ہے ۔ افتخار احمد نے ناقابل یقین شاٹس کھیلے اور اپنی مہارت دکھاتے ہوئے انتہائی حیرت انگیز بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ میں تھوڑا مایوس ہوا، مگر آپ کی بیٹنگ دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ ایسا ہی کھیلتے رہیں۔ یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار نہیں کہ کسی بیٹسمین نے ایک اوور میں 6 چھکے لگائے ہوں مگر افتخار احمد پہلے پاکستانی بیٹسمین ہیں جنھوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے اگرچہ یہ ایک نمائشی میچ تھا۔
تاہم افتخار احمد یقینا بہترین فارم میں ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنی پہلی ٹی ٹؤنٹی سنچری سکور کی تھی۔ 2007ء کے ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقا کے ہرشل گبز نے ہالینڈ کے دان وین بنگے کے اوور میں چھ چھکے لگائے۔ اسی برس یعنی 2007ء کے ورلڈ کپ میں ہی انگلینڈ کے خلاف بھارتی بیٹسمین یووراج سنگھ بھی اس کلب کا حصہ بنے۔ بدقسمت بولر اسٹیورٹ براڈ تھے۔ روز وائٹلے، افغانستان کے حضرت اللہ زازئی، لیو کارٹر، کیرون پولارڈ اور تھیساراپریرا بھی اس مختصر فہرست میں شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 0-2 سے زیر کرکے 21 ویں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.