موجودہ صورتحال میں عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ہے
اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھ پر بغاوت کا مقدمہ بنایا گیا کیونکہ الیکشن کمیشن کے جانبدار کردار پر بات کی،مجھے گھر سے صبح 3 بجے اٹھایا گیا اور دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق فواد چوہدری نے غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان کی گرفتاری کا بھی خدشہ ہے،آصف زرداری اور شریف خاندان نے ہمیشہ انتقامی کارروائیاں کیں۔
میرے چہرے کو کالے کپڑے سے ڈھانپا گیا اور تضحیک آمیز رویہ اپنایا گیا،مجھے گرفتار کرنے کا مقصد تحریک انصاف کی صفوں میں خوف پھیلانا تھا،پہلے بھی ہمارے رہنماؤں کو اٹھایا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان پر برما یا شمالی کوریا طرز کی حکومت مسلط ہے،جو کچھ ہو رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ سیاسی دشمنی ذاتی دشمنی میں بدل گئی ہے،آصف زرداری اور شریف خاندان نے ہمیشہ انتقامی کارروائیوں کیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عام آدمی اور مڈل کلاس کی جماعت ہے،ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی گئی،عمران خان وہ لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ وفاق کو جوڑا،موجودہ صورتحال میں عمران خان کی گرفتاری کا بھی خدشہ ہے۔ عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی ہے،امپوٹڈ حکومت معیشت کا بیڑہ غرق کرچکی ہے اور عوام اس حکومت سے نالاں ہے،ملک میں بدترین مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تلخیاں کم کرنے کے بجائے بڑھا دی ہیں،پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے باعث پورا خطہ متاثر ہو سکتا ہے،عمران خان کے بغیر پاکستان کی ممکن ہی نہیں ہے۔وزیراعظم،وزیر خارجہ اور وزیر دفاع مسائل کو سمجھتے ہی نہیں ہیں،موجودہ حکومت کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں،دہشت گردی ہم واپس لائے تو ساڑھے تین سال امن کیوں رہا؟ قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف،شہباز شریف اور آصف زرداری کو پاکستان سے کوئی دلچسپی نہیں، اس لیے نواز شریف اور زرداری کو باہر نکالنے کیلئے جو بھی کام ہو وہ جائز ہے۔
[…] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ترکیہ میں زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے […]