MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدلیہ مخالف تقاریر،عدالت نے اسد عمر کو طلب کرلیا

1 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)راولپنڈی کی ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

راولپنڈی کی ہائی کورٹ میں راستوں کی بندش کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ احتجاج ہوچکا اب اس کیس میں کیا ہے؟

- Advertisement -

جسٹس جواد حسن نےلانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی عدلیہ کے خلاف تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دسمبر کوجواب طلب کرلیا۔

عدالت نے راستوں کی بندش کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں دلائل دینے کا حکم دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے کہا ہے کہ اس بات کے حق میں ہوں کہ حکومت کواپنی مدت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.