MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دبئی میں گلائیڈر گرنے سے غیرملکی پائلٹ ہلاک

0 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز) دبئی میں گلائیڈر گرنے سے غیرملکی پائلٹ ہلاک ہوگیا، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی تصدیق کردی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق دبئی میں ایک شوقیہ ساختہ موٹرائزڈ پیرا گلائیڈر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ کی موت ہو گئی، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ گلائیڈر جو کہ پیرا موٹر انجن سے چل رہا تھا، مرغم کے اسکائی ڈائیو کلب کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جب کہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کا تعلق جنوبی افریقہ سے تھا، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پچھلے دنوں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کی شیخ زاید جامع مسجد کی پارکنگ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک شخص زخمی ہوگیا تھا ، یہ حادثہ اس وقت ہواجب ؂شیخ زاید مسجد میں ایک گلائیڈر بیرونی پارکنگ لاٹ کی توسیع سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص کو معمولی چوٹیں آئیں، حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سنگل انجن والا سیسنا کاروان لائٹ جہاز تھا، حادثہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث اس وقت پیش آیا جب وہ البطین پرائیویٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے جا رہا تھا کہ اس دوران یہ چھوٹا طیارہ خالی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
معلوم ہوا کہ حادثے میں پائلٹ کو معمولی چوٹ کے نتیجے میں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا اور کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر، ابوظہبی پولیس کی جنرل کمان اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) کی تمام متعلقہ ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جب کہ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ واقعے کی وجوہات اور اثرات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں کیوں کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے جب کہ ابوظہبی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حادثے کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائیں اور صرف سرکاری ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.