MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رضوان نے ٹانگ میں کھچاؤ کے باوجود بیٹنگ کی، ایم آر آئی سکین کرانے کا فیصلہ

0 379

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ایم آر آئی سکین کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا آج ایم آر آئی سکین کرایا جائے گا۔ محمد رضوان دائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں اور انہوں نے کھچاؤ کے باوجود بیٹنگ جاری رکھی تھی۔ رضوان نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
خیال رہے کہ بھارت کے خلاف فیلڈنگ کے دوران محمد رضوان گیند پکڑتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے تھے اور گر گئے تھے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.