MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامن ویلتھ گیمز کے میڈلسٹ کو مبارکباد

1 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کامن ویلتھ میڈلسٹ لینے والوں کیلئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ٹویٹر اکائونٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’’ پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے نوح دستگیر بٹ کو گولڈ میڈل جیتنے پر اور شاہ حسین شاہ کو کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد۔
پاکستان زندہ باد‘‘ ۔
واضح رہے کہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ملک کیلئے سونے کا تمغہ جیتا تھا، انہوں نے سنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن 405 کلو گرام اٹھا کر بھارت۔
آسٹریلیا، انگلینڈ، کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست دی تھی۔ دوسری جانب جوڈو کے مائنس نوے ویٹ کیٹیگری میں شاہ حسین نے برانر میڈل جیتا ہے، انہوں نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پرنتیج کو ناک آوٹ کرتے ہوئے یہ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ پاکستان کے رواں کامن ویلتھ گیمز میں 2 میڈلز ہوگئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) کامن ویلتھ گیمز میں میٹ ریسلنگ کے مقابلے میں پاکستان نے ایک اور کانسی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.