MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا؟ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام کو خوشخبری سنا دی گئی

0 296

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران دن کے وقت درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے جس کے لیے محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

گرمی میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا کہ شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق گرمی کی شدید لہر کے بعد ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ محکموں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.