MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب: مساجد میں نمازیوں کی تصاویرلینے پر پابندی عائد

0 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(مسائل نیوز) سعودی عرب نے مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اورانہیں کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔سعودی عرب کی مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان عبداللہ العنزی نے بیان میں کہا کہ مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اور انہیں مواصلاتی مقامات پر شائع کرنے سے روکنے کا مقصد اسلام کا تحفظ اور منبروں کو استحصال سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصاویر پر پابندی کا فیصلہ کسی بھی امام یا مبلغ پر عدم اعتماد کے باعث نہیں کیا گیا بلکہ کسی بھی سنگین غلطی کو پیش آنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ ویب سائٹس پرجو بھی نشر ہوتا ہے اسے روکا نہیں جاسکتا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.