MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں مہنگے دودھ اور دہی کی فروخت کرنیوالے 13 دکاندار گرفتار کرلیے گئے

0 625

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروشی پر کاروائی،مہنگا دودھ اور دہی فروخت کرنے پر 13 ڈیری فارمرز اور ملک شاپ مالکان گرفتارکرلئے گئے۔کوئٹہ میں دودھ اور دہی کی گراں فروشی پر کارروائی مختلف علاقوں میں کی گئی،اس دوران مہنگا دودھ فروخت کرنے پر 13 ڈیری فارمرز اور ملک شاپ مالکان گرفتار کرلئے گئے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کے مطابق سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورتحال برداشت نہیں،گراں فروشی پر ڈیری فارم اور ملک شاپ مالکان کیخلاف کارروائی جاری رہے گی، دودھ کا سرکاری نرخ 135 روپے فی کلو اور دہی کا 145 روپے فی لیٹر مقررہے جبکہ اس کے برعکس دودھ 150 سے160روپیفی لیٹراور دہی 180 سے200روپیفی کلو میں فروخت کیاجارہاہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.