MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون سازی کی گئی ہے،صابرہ اسلام

0 307

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نصیرآباد (ویب ڈیسک)صوبائی محتسب خواتین صابرہ اسلام نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز ڈیرہ مراد جمالی کیمپس کا دورہ کیا اس موقع پر خواتین کو ہراسمنٹ کے حوالے سے ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی طالبات اور طلباءنے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے صوبائی محتسب خواتین صابرہ اسلام، کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واجد فرحاد بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم رند، محمد ابراہیم، صوبائی ڈپٹی ڈائریکٹر حراسمنٹ ڈاکٹر شیر عالم مری سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے

- Advertisement -

کہاکہ ملازمت اور تعلیم کے دوران خواتین اور طالبات کو حراساں کرنے والوں کے خلاف ہم سب کو یکجا ہو کر آواز بلند کرنی ہوگی کیونکہ بلوچستان میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون سازی کی گئی ہے اگر خواتین کو ہراساں کیا جائے تو 2016 کے ایکٹ کے تحت ایسے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس قانون کے تحت صوبہ بلوچستان میں واقع تمام سرکاری و نیم سرکاری رجسٹر غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو مکمل تحفظ حاصل ہے

یونیورسٹی کالجز میں زیر تعلیم طالبات بلا خوف و خطر اپنی تعلیم پر توجہ مبذول کریں خواتین کی نصف کے قریب آبادی ہے ہمارا معاشرہ کبھی بھی اس عمل کو برداشت نہیں کرتا کہ خواتین کو ہراساں کیا جائے آپ تمام طالبات دیگر بچیوں کو بھی یہ پیغام دیں کہ خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے ہمیں مل کر ہراسمنٹ جیسی برائی کے خاتمے کے لئے عملی طور پر جدوجہد کرنی ہے خواتین تعلیم حاصل کریں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ہمارا مقصد ہراساں کرنے کے عمل کو ختم کرنا ہےانہوں نے کہا کہ ہمیں خاموش کو توڑنا ہے کسی بھی خواتین کو ہراساں کیا جائے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.