MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں صفائی کا نیا دور شروع ، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ’ستھرا پنجاب‘ وژن کے تحت جدید نظام متعارف

0 74

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں صفائی کا ایک نیا اور جدید دور شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب وژن کے تحت روایتی جھاڑو کا نظام ختم کرکے الیکٹرک وہیکلز، میکنیکل سوئیپرز، ویسٹ انکلوژرز اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹمز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اب پنجاب میں اتوار کو بھی صفائی ہوگی جبکہ گندگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت جرمانے نافذ کیے جا رہے ہیں۔ صوبہ پہلی بار کوڑے سے ویلیو اور انرجی پیدا کرنے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے، اور ہر یونین کونسل میں صفائی کے عملے اور مشینری میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق یہ سارا نظام جو بالکل زیرو سے شروع ہوا تھا، آج ایک منظم، شفاف اور جدید ماڈل میں تبدیل ہو چکا ہے، جسے عالمی سطح پر بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.