MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پسنی، کوسٹ گارڈ نے پہاڑوں میں چھپائی1758 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئین برآمد کرلی

1 1,349

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پسنی (مسائل نیوز) کوسٹ گارڈز کی پسنی میں کاروائی، پہاڑوں میں چھپائی گئی کروڑوں روپے کی 1758 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئین برآمد۔ڈی جی کوسٹ گارڈزکے جاری پریس ریلیز کے مطابق کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی سے بھاری مقدار منشیات اسمگلنگ ہونے کاخدشہ ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مذید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعد پسنی کے علاقہ دوسی کور میں پہاڑوں میں چھپائی گئی 1758 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئین برآمد کرلی خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقربیا 593.325 ملین روپے کے لگ بھگ ہے ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس بہترین کارکردگی کو بے حد سراہا واضح رہے کہ کوسٹ گارڈز ہرقسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور ملکی معیثت کو مستحکم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)کوسٹ گارڈز نے کراچی میں گوادر کے قریب گاڑیوں سے 1650 کلو حشیش اور 69 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.