MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اریان خان2021 کی بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل

0 436

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے اریان خان یاہو سرچ انجن میں 2021 میں بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں
یہ فہرست بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اعلیٰ شخصیات، خبر وں میں رہنے والی شخصیات اور ملک کے اہم واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے اور حیران کن طور پر شاہ رخ خان کے بیٹے اریان خان پہلی بار اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
یاہو کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق بھارت میں 2021 کے دوران لوگوں نے سب سے زیادہ جس
شخصیت کو ان لائن تلاش کیا وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔

بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے فہرست میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

ان لائن سرچ کی فہرست میں بھارتی ٹی وی کے مشہور انجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کو لوگوں نے چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔ رواں سال سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کرگئے تھے اور ان کی موت کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری تھی۔

- Advertisement -

لوگ یاہو پر جسے سب سے زیادہ تلاش کرتے رہے وہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں جب کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے اریان خان نے فہرست میں حیران کن انٹری دی ہے اور فہرست میں ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اکتوبر میں این سی بی کے ہاتھوں منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد اریان خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور لوگ بڑی تعداد میں انہیں ان لائن سرچ کرتے رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.